ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیو انگلش پی یو کالج میں نئے طلبہ کے لئے استقبالیہ پروگرام

نیو انگلش پی یو کالج میں نئے طلبہ کے لئے استقبالیہ پروگرام

Tue, 18 Jul 2017 10:27:57    S.O. News Service

بھٹکل، 17؍جولائی (ایس او نیوز)دی نیو انگلش پی یو کالج میں نیا داخلہ لینے والے طلبہ کے لئے استقبالیہ پروگرام منعقد ہوا جس میں سیکینڈ پی یو سی امتحان اسی کالج کے ان طلبہ کی بھی عزت افزائی کی گئی جنہوں نے سب سے زیادہ مارکس کے ساتھ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کُنٹے وانی سرکاری ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹرایس ایم ہیگڈے نے کہا کہ طلبہ کو صرف سب سے زیادہ مارکس حاصل کرنے کا نشانہ سامنے رکھ کر پڑھائی نہیں کرنی چاہیے بلکہ زندگی گزارنے کے لئے درکار فن سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی میں سب سے زیادہ کام آنے والی اور ضروری چیزاچھی بات کرنا اور ملنساری سے پیش آنا ہے۔اس سے ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر زندگی گزارنے میں مدد ملتی ہے۔

پروگرام کے دوران کالج کے لئے شاندار رزلٹ لانے والے طلبہ کی عزت افزائی کی گئی اور ان کے ذریعے شجر کاری کی مہم کے بطورایک ایک پودا اگایا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت بھٹکل ایجو کیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نائیک نے کی۔ کالج پرنسپال رویندرا شانبھاگ اور تعلیمی صلاح کاربی آر کے مورتی اسٹیج پر موجود تھے۔اس موقع پر فرسٹ پی یو سی طلبہ کی طرف سے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔


Share: